Add parallel Print Page Options

25 اے خدا وند ! تو میرا خدا ہے۔
میں تیرے نام کی ستائش کر تا ہوں۔ میں تیری تمجید کروں گا ،
    کیوں کہ تو نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔
تو نے اس کا منصوبہ اور وعدہ بہت پہلے کیا تھا
    اور ہر بات ویسی ہی ہو ئی جیسی تو نے بتا ئی تھی۔
تو نے شہر کو تباہ کر دیا جس کی مضبوط دیواروں سے حفاظت کی جا تی تھی۔
    اب وہاں صرف کھنڈر ہی کھنڈ ر ہے۔
غیر ملکیوں کے قلعے کو بر باد کر دیا گیا تھا
    اور اسے پھر سے بنایا نہیں جا ئے گا۔
زبردست قو موں کے لوگ تیری ستائش کریں گے۔
    اور ظالم قومیں تجھ سے ڈریں گی۔
خداوند تو غریبوں کے لئے محفوظ جگہ ہو چکا ہے۔
    تو مصیبتوں کے وقت بے سہاروں کے لئے گھر بن چکے ہو۔
    تو نے پناہ گا ہ ہو کر کے یہ ثابت کر دیا ہے یہ دکھانے کے لئے کہ وہ بھیانک آندھی اور بھیانک گرمی سے بچا یا گیا ہے۔
جب ظالموں نے حملہ کیا زور آور ہوا کی مانند
    جو کہ دیوار سے ٹکراتی ہے،
یا خشک زمین میں گرمی کی مانند،
    تو تو نے غیر ملکیوں کی للکار کو خاموش کر دیا۔
جس طرح سے بادلوں کا سایہ گرمی کو کم کر دیتا ہے
اسی طرح تو نے ان ظالموں دشمنوں کے فتح کے گیت کو خاموش کر دیا۔

اپنے بندو ں کے لئے خدا کی ضیافت

اس وقت خداوند قادر مطلق اس پہاڑ پر سبھی قوموں کے لئے ایک ضیافت کا انتظام کرے گا۔ضیافت میں لذید کھانے اور مئے ہو گی۔دعوت میں نرم اور بہترین گوشت اور عمدہ مئے ہو گی۔

اور اس پہاڑ پر وہ پردہ [a] کو تباہ کر دے گا جو کہ ساری قوموں اور لوگو ں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ اس موت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دے گا اور میرا مالک خداوند ہر ایک شخص کی آنکھ کا آنسو پونچھ دے گا۔گذرے وقت میں اس کے سبھی لوگ شرمندہ تھے۔ خدا ان کی رسوا ئی کو جسے ان لوگوں نے تمام سر زمین پر جھیلا مٹا دیگا۔ یہ سب کچھ ہو گا کیوں کہ خداوند نے کہا تھا ایسا ہو گا۔

اس وقت لوگ ایسا کہیں گے ،
    “دیکھو یہاں ہمارا خدا ہے۔
یہ وہی ہے جس کا ہم انتظار کرتے تھے۔
    یہ ہم کو بچانے کو آیا ہے۔
یہ وہ خدا وند ہے جس کا ہم انتظار کرتے تھے۔
    اس لئے ہم خوشیاں منائیں گے اور مسرور ہونگے کیوں کہ خدا وند ہم کو بچانے کے لئے آچکا ہے۔”
10 خدا وند کا زور آور ہاتھ
    اس پہا ڑ کی حفاظت کرے گا۔
لیکن خدا وند موآب کو کچل دیگا۔
    جس طرح سے حوض کے پانی میں پیال کو کچلا گیا۔
11 وہ اپنے ہاتھوں کو ایسے پھیلائیں گے
    جیسے ایک تیراک اپنا ہاتھ پھیلا تا ہے
وہ باہر نکلنے کے لئے سخت کو شش کر تے ہیں۔
    لیکن انکا غرور انہیں اسکے ہر ایک ضرب کے ساتھ جسے وہ لگائے گا ڈوبادیگا۔
12 خدا وند ان لوگوں کی اونچی دیوار والے قلعہ کو فنا کر دیگا
    خدا وند ان سبھوں کو زمین کی دھول میں پٹک دیگا۔

Footnotes

  1. یسعیاہ 25:7 پردہپردہ کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔

Praise to the Lord

25 Lord, you are my God;(A)
    I will exalt you and praise your name,(B)
for in perfect faithfulness(C)
    you have done wonderful things,(D)
    things planned(E) long ago.
You have made the city a heap of rubble,(F)
    the fortified(G) town a ruin,(H)
the foreigners’ stronghold(I) a city no more;
    it will never be rebuilt.(J)
Therefore strong peoples will honor you;(K)
    cities of ruthless(L) nations will revere you.
You have been a refuge(M) for the poor,(N)
    a refuge for the needy(O) in their distress,
a shelter from the storm(P)
    and a shade from the heat.
For the breath of the ruthless(Q)
    is like a storm driving against a wall
    and like the heat of the desert.
You silence(R) the uproar of foreigners;(S)
    as heat is reduced by the shadow of a cloud,
    so the song of the ruthless(T) is stilled.

On this mountain(U) the Lord Almighty will prepare
    a feast(V) of rich food for all peoples,
a banquet of aged wine—
    the best of meats and the finest of wines.(W)
On this mountain he will destroy
    the shroud(X) that enfolds all peoples,(Y)
the sheet that covers all nations;
    he will swallow up death(Z) forever.
The Sovereign Lord will wipe away the tears(AA)
    from all faces;
he will remove his people’s disgrace(AB)
    from all the earth.
The Lord has spoken.(AC)

In that day(AD) they will say,

“Surely this is our God;(AE)
    we trusted(AF) in him, and he saved(AG) us.
This is the Lord, we trusted in him;
    let us rejoice(AH) and be glad in his salvation.”(AI)

10 The hand of the Lord will rest on this mountain;(AJ)
    but Moab(AK) will be trampled in their land
    as straw is trampled down in the manure.
11 They will stretch out their hands in it,
    as swimmers stretch out their hands to swim.
God will bring down(AL) their pride(AM)
    despite the cleverness[a] of their hands.
12 He will bring down your high fortified walls(AN)
    and lay them low;(AO)
he will bring them down to the ground,
    to the very dust.

Footnotes

  1. Isaiah 25:11 The meaning of the Hebrew for this word is uncertain.