Add parallel Print Page Options

بابل میں یہودی قیدیوں کے لئے ایک خط

29 یرمیاہ نے بابل میں یہودی قیدیوں کے نام ایک خط بھیجا۔ اس نے ایسا ہی خط بزرگوں، کا ہنوں، نبیوں اور سبھی قیدیوں کو بھیجا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں نبو کد نضر نے یروشلم میں پکڑا تھا اور بابل لے گیا تھا۔ (یہ خط بادشا ہ یہو یاکین، اس کی والدہ، خواجہ سراؤں اور یہوداہ ویروشلم کے امراء کا ریگروں اور لو ہاروں کے یروشلم لے جانے کے بعد بھیجا گیا تھا۔) العاسہ بن سافن اور جمریہ بن خلفیاہ کے ہا تھوں شاہ یہودا ہ صدقیاہ نے شاہ بابل نبو کد نضر کے پاس ایک پیغام بھیجا ان لوگوں نے یہ پیغام دیا اور کہا:

خداوند قادر مطلق اسرائیل کا خدا ان تمام لوگوں سے جنہیں قید کر کے یروشلم سے بابل لے جا یا گیا یہی کہتا ہے: “ گھر بنا ؤ اور ان میں رہو۔ اس ملک میں بس جا ؤ۔پودے لگا ؤ اور اپنی اگا ئی ہو ئی فصل سے خوراک حاصل کرو۔ بیاہ کرو اور بیٹے اور بیٹیاں پیدا کرو۔ اپنے بیٹوں کیلئے بیویاں تلاش کرو اور اپنی بیٹیوں کی شادی کرا ؤ تا کہ ان سے بیٹے بیٹیاں پیدا ہوں، پھلو پھو لو اور اپنی آبادی کو بڑھا ؤ۔ میں جس شہر میں تمہیں بھیجوں اس کے لئے اچھا کام کرو جس شہر میں تم رہو اس کے لئے خداوند سے دعا کروکیوں؟ کیوں کہ اگر اس شہر میں سلامتی رہے گی تو تمہیں بھی سلامتی ملے گی۔” بنی اسرائیل کا خدا، خداوند قادر مطلق فرماتا ہے: “اپنے نبیو ں اور جا دو گرو ں سے اپنے کو بے وقوف مت بننے دو۔ان کے ان خوابوں کے بارے میں نہ سنو جنہیں وہ دیکھتے ہیں۔ وہ جھو ٹی نبوت کر تے ہیں۔ اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کا پیغام یہاں سے ہے۔لیکن میں نے اسے نہیں بھیجا۔” یہ پیغام خداوند کا ہے۔

10 خداوند جو کہتا ہے وہ یہ ہے: بابل ستّر برس تک طاقتور رہیگا۔بابل میں رہنے وا لے لوگو! اس کے بعد میں تمہا رے پاس آؤں گا،میں تمہیں اس جگہ وا پس لانے کا اپنا قول پو را کروں گا۔ 11 میں تمہیں اس لئے یہ کہہ رہا ہوں کیونکہ میں اپنے منصوبوں کو جو کہ تیرے لئے ہے جانتا ہو ں۔ یہ خداوند کا پیغام ہے۔” میں تمہا ری بھلا ئی کیلئے منصوبہ بنا رہا ہوں تمہا رے بدنصیبی کے لئے نہیں میں تجھے امید دلانے کا منصوبہ بنا رہاہوں۔ 12 تب تم لوگ میری عبادت کرو گے تم میرے پاس آؤ گے اور میری عبادت کرو گے اور میں تمہا ری باتوں کو سنوں گا۔ 13 تم لوگ میری کھوج کرو گے توتم مجھے پا ؤ گے۔ 14 اور ہاں، میں کہتا ہوں کہ تم مجھے پا ؤ گے۔” خداوند فرماتا ہے، “میں تمہا رے قید کو موقوف کراؤں گا اور تم کو ان سب قوموں سے اور سب جگہوں سے جن میں تم کو قید کیا گیا ہے جمع کروں گا۔”

15 تم لوگ یہ کہہ سکتے ہو، “لیکن خداوند نے ہم لوگوں کو بابل میں نبی دیئے ہیں۔” 16 اس لئے خداوند اس بادشا ہ کی بابت جو دا ؤد کے تخت پر بیٹھا ہے اور ان سب لوگوں کی بابت جو اس شہر میں بستے ہیں یعنی تمہا رے بھا ئیوں کی بابت جو تمہا رے ساتھ قید ہو کر نہیں گئے یوں فرما تا ہے۔ 17 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے: “میں بہت جلد ہی تلوار، قحط سالی اور چمڑے کی خوفناک بیماری ان لوگوں کے خلاف بھیجوں گا جو اب تک یروشلم میں ہیں۔میرے لئے وہ خراب انجیر کی ما نند ہے جسے کو ئی بھی شخص نہیں کھا سکتا۔ 18 میں تلوار قحط سالی اور چمڑے کی بیماری سے ان کا پیچھا کروں گا اور میں ان کو زمین کی سب قوموں کے حوا لہ کروں گا کہ لعنت کا سامنا کرے اور ہر جگہ ڈانٹ ڈپٹ کھا تے پھریں۔ 19 میں ان سبھی باتوں کو ہونے دوں گا کیوں کہ یروشلم کے ان لوگوں نے میرے پیغام کو نظر انداز کیا ہے۔ یہ پیغام خداوند کا ہے۔“میں نے اپنا پیغام ان کے پاس بار بار بھیجا۔ میں نے اپنے خدمت گذار نبیوں کو ان لوگوں کے پاس اپنا پیغام دینے کیلئے بھیجا۔ لیکن لوگوں نے میرے پیغام کو نظراندا زکیا ہے۔” یہ پیغام خداوند کا ہے۔ 20 “تم لوگ قید ہو۔ میں نے تمہیں یروشلم چھوڑنے اور بابل جانے کیلئے مجبور کیا۔اسلئے خداوند کا پیغام سنو۔

21 خداوند قادر مطلق اسرائیل کا خدا اخی اب بن قولا یاہ اور صدقیاہ بن معسیاہ جو میرانام لے کر جھوٹی نبوت کر تے ہیں کے با رے میں یوں فرمایا ہے، “دیکھو میں ان کو شا ہ بابل نبو کد نضر کے حوا لے کروں گا اور وہ ان کو تمہا ری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیگا۔ 22 سبھی یہودی جو کہ بابل میں قید تھے ان لوگوں کا استعمال مثال کے لئے اس وقت کریں گے۔ وہ کہیں گے: خداوند تمہا رے ساتھ صدقیاہ اور اخی اب کی مانند برتا ؤ کرے۔ شاہ بابل نے ان دونوں کو آ گ میں جلاد یا۔ 23 کیوں کہ ان دونوں نبیوں نے اسرائیل میں اپنے پڑوسیوں کی بیویوں سے زناکاری کر کے ممانعتی کا موں کو کیا ہے۔ اور میرانام لے کر جھو ٹی با تیں کی ہیں جن کا میں نے ان کو حکم نہیں دیا تھا۔” خداوند فرماتا ہے میں جانتا ہوں اور میں گواہ ہوں۔

سمعیاہ کو خدا کا پیغام

24 سمعیاہ کو بھی ایک پیغام دو۔ سمعیاہ نخلامی خاندان سے ہے۔ 25 اسرائیل کا خدا، خداوند قادر مطلق فرماتا ہے: “اے سمعیاہ! تم نے یروشلم کے سبھی لوگوں کو خط بھیجے۔ اور تم نے معسیاہ کے بیٹے کا ہن صفنیاہ اور تمام کا ہنو ں کو بھی خط بھیجے۔تم نے ان خطوں کو اپنے اختیار سے بھیجا۔ 26 سمعیاہ! تم نے اپنے خط میں صفنیاہ کو یہ کہا، “خداوند تم کو یہویدع کی جگہ پر خداوند کی ہیکل کانگراں کار کے طور پر کا ہن مقرر کیا ہے۔ تا کہ تم ہر اس شخص کو جو دیوانہ پن میں نبوت کرتا ہے۔اس کو پکڑو اور انہیں قید کر لو۔ 27 عنتوت کا یرمیاہ تم سے نبوت کی باتیں کررہا ہے۔ اس لئے تم اسے کیوں نہیں ڈانٹ ڈپٹ کئے۔ 28 یرمیاہ نے ہم لوگو ں کو یہ پیغام بابل میں دیا تھا: “بابل میں رہنے وا لے لوگو! تم وہاں ایک طویل مدت تک رہو گے۔اسلئے اپنے مکان بنا ؤ اور وہیں بس جا ؤ۔ باغ لگا ؤ اور ان کا پھل کھا ؤ۔”

29 کا ہن صفنیاہ نے یرمیاہ نبی کو خط سنایا۔ 30 تب یرمیاہ کے پاس خداوند کا کلام آیا۔ 31 “اے یرمیاہ!بابل کے سبھی قیدیوں کو یہ پیغام بھیجو: “خداوند سمعیاہ کے با رے میں یوں فرماتا ہے: نخلام خاندان کا سمعیاہ تمہا رے سامنے نبوت کرتا ہے۔ حالانکہ میں نے اسے نہیں بھیجا اور اس نے تم کو جھو ٹی امید دلا ئی۔ 32 اس لئے خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں نخلام خاندان کے سمعیاہ کو اور اس کی نسل کو سزا دوں گا۔اس کا کو ئی آدمی اس کے درمیان نہ ہو گا۔ اور وہ ان اچھی چیزوں کو جو میں اپنے لوگوں کے لئے کروں گا ہر گز نہ دیکھے گا۔خداوند فرماتا ہے، “یہ اس لئے کیوں کہ اس نے خداوند کے خلاف فتنہ انگیز باتیں کہی ہیں۔”

A Letter to the Exiles

29 This is the text of the letter(A) that the prophet Jeremiah sent from Jerusalem to the surviving elders among the exiles and to the priests, the prophets and all the other people Nebuchadnezzar had carried into exile from Jerusalem to Babylon.(B) (This was after King Jehoiachin[a](C) and the queen mother,(D) the court officials and the leaders of Judah and Jerusalem, the skilled workers and the artisans had gone into exile from Jerusalem.) He entrusted the letter to Elasah son of Shaphan and to Gemariah son of Hilkiah, whom Zedekiah king of Judah sent to King Nebuchadnezzar in Babylon. It said:

This is what the Lord Almighty, the God of Israel, says to all those I carried(E) into exile from Jerusalem to Babylon: “Build(F) houses and settle down; plant gardens and eat what they produce. Marry and have sons and daughters; find wives for your sons and give your daughters in marriage, so that they too may have sons and daughters. Increase in number there; do not decrease.(G) Also, seek(H) the peace and prosperity of the city to which I have carried you into exile. Pray(I) to the Lord for it, because if it prospers, you too will prosper.” Yes, this is what the Lord Almighty, the God of Israel, says: “Do not let the prophets(J) and diviners among you deceive(K) you. Do not listen to the dreams(L) you encourage them to have.(M) They are prophesying lies(N) to you in my name. I have not sent(O) them,” declares the Lord.

10 This is what the Lord says: “When seventy years(P) are completed for Babylon, I will come to you(Q) and fulfill my good promise(R) to bring you back(S) to this place. 11 For I know the plans(T) I have for you,” declares the Lord, “plans to prosper(U) you and not to harm you, plans to give you hope and a future.(V) 12 Then you will call(W) on me and come and pray(X) to me, and I will listen(Y) to you. 13 You will seek(Z) me and find me when you seek me with all your heart.(AA) 14 I will be found by you,” declares the Lord, “and will bring you back(AB) from captivity.[b] I will gather you from all the nations and places where I have banished you,” declares the Lord, “and will bring you back to the place from which I carried you into exile.”(AC)

15 You may say, “The Lord has raised up prophets for us in Babylon,” 16 but this is what the Lord says about the king who sits on David’s throne and all the people who remain in this city, your fellow citizens who did not go with you into exile— 17 yes, this is what the Lord Almighty says: “I will send the sword, famine and plague(AD) against them and I will make them like figs(AE) that are so bad they cannot be eaten. 18 I will pursue them with the sword, famine and plague and will make them abhorrent(AF) to all the kingdoms of the earth, a curse[c](AG) and an object of horror,(AH) of scorn(AI) and reproach, among all the nations where I drive them. 19 For they have not listened to my words,”(AJ) declares the Lord, “words that I sent to them again and again(AK) by my servants the prophets.(AL) And you exiles have not listened either,” declares the Lord.

20 Therefore, hear the word of the Lord, all you exiles whom I have sent(AM) away from Jerusalem to Babylon. 21 This is what the Lord Almighty, the God of Israel, says about Ahab son of Kolaiah and Zedekiah son of Maaseiah, who are prophesying lies(AN) to you in my name: “I will deliver them into the hands of Nebuchadnezzar king of Babylon, and he will put them to death before your very eyes. 22 Because of them, all the exiles from Judah who are in Babylon will use this curse: ‘May the Lord treat you like Zedekiah and Ahab, whom the king of Babylon burned(AO) in the fire.’ 23 For they have done outrageous things in Israel; they have committed adultery(AP) with their neighbors’ wives, and in my name they have uttered lies—which I did not authorize. I know(AQ) it and am a witness(AR) to it,” declares the Lord.

Message to Shemaiah

24 Tell Shemaiah the Nehelamite, 25 “This is what the Lord Almighty, the God of Israel, says: You sent letters in your own name to all the people in Jerusalem, to the priest Zephaniah(AS) son of Maaseiah, and to all the other priests. You said to Zephaniah, 26 ‘The Lord has appointed you priest in place of Jehoiada to be in charge of the house of the Lord; you should put any maniac(AT) who acts like a prophet into the stocks(AU) and neck-irons. 27 So why have you not reprimanded Jeremiah from Anathoth, who poses as a prophet among you? 28 He has sent this message(AV) to us in Babylon: It will be a long time.(AW) Therefore build(AX) houses and settle down; plant gardens and eat what they produce.’”

29 Zephaniah(AY) the priest, however, read the letter to Jeremiah the prophet. 30 Then the word of the Lord came to Jeremiah: 31 “Send this message to all the exiles: ‘This is what the Lord says about Shemaiah(AZ) the Nehelamite: Because Shemaiah has prophesied to you, even though I did not send(BA) him, and has persuaded you to trust in lies, 32 this is what the Lord says: I will surely punish Shemaiah the Nehelamite and his descendants.(BB) He will have no one left among this people, nor will he see the good(BC) things I will do for my people, declares the Lord, because he has preached rebellion(BD) against me.’”

Footnotes

  1. Jeremiah 29:2 Hebrew Jeconiah, a variant of Jehoiachin
  2. Jeremiah 29:14 Or will restore your fortunes
  3. Jeremiah 29:18 That is, their names will be used in cursing (see verse 22); or, others will see that they are cursed.