Add parallel Print Page Options

کنعان کی سرحدیں

34 خدا وند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا، “ بنی اسرا ئیلیوں کو یہ حکم دو : تم لوگ ملک کنعان میں آ رہے ہو۔ جب تم کنعان میں آؤ گے ، تم پو رے ملک پر قبضہ کر لو گے جس کی یہ سرحد ہو گی : جنوب میں تم لوگ ایدوم کے قریب صین ریگستان کا حصّہ حا صل کر و گے۔ تمہا ری جنوبی سرحد مردہ سمندر کے مشرقی کنارے سے شروع ہو گی۔ یہ بچھو ؤں کی راہ ( اسکا ر پین پاس) کے جنوب سے گذرے گی۔ یہ صین ریگستان سے ہو کر قادِس برنیع تک جا ئے گی۔ اور پھر حصر ادّار اور تب یہ عضمُون سے گذرے گی۔ عضمُون سے سر حد مصر کی ندی تک جا ئے گی اور اس کا آ خر بحر روم پر ہو گا۔ تمہا ری مغربی سر حد بحر رو م ہو گی۔ تمہا ری شُما لی سر حد بحر روم سے شروع ہو گی اور ہو ر پہا ڑ تک جا ئے گی۔ ہور پہا ڑ سے یہ حما ت کو جا ئے گی اور پھر صداد کو۔ اور یہ سرحد زِ فرون کو جا ئے گی اور یہ حصر عینان پرختم ہو گی۔ اس طرح یہ تمہا ری شما لی سر حد ہو گی۔ 10 تمہا ری مشرقی سرحد عینان پرشروع ہو گی اور یہ سفام تک جا ئے گی۔ 11 سفام سے یہ سر حد عین کے مشرق میں ربلہ تک جا ئے گی۔ سر حد گلیلی سمندر کے مشرقی کنا رے سے آگے بڑھے گی۔ 12 تب سر حد دریا ئے یردن کے ساتھ سا تھ چلے گی۔ اور مردہ سمندر پر جا کر ختم ہو گی۔ یہی تمہا رے ملک کے چاروں طرف کی سرحدیں ہیں۔” 13 موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں کو حکم دیا : “یہی وہ زمین ہے جسے تم لوگ تقسیم کرو گے۔ تم لوگ نو خاندانی گروہ اور منسی کے آ دھے خاندانی گروہ کے بیچ زمین کے تقسیم کر نے کے لئے قرعہ ڈا لو گے۔ 14 رُوبن، جاد خاندانی گروہ کے لوگ منسی کے آدھے خاندانی گروہ کے لوگوں نے اپنی اپنی میراث لی۔ 15 وہ ڈھا ئی خاندان گروہوں نے یریحو کے قریب دریا ئے یردن کے مشرق میں اپنی میراث حاصل کی۔” 16 تب خداوند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا۔ 17 “یہ وہ لوگ ہیں جو زمین بانٹنے میں تمہا ری مدد کریں گے۔ کا ہن الیعزر نون کا بیٹا یشوع۔ 18 اور ہر ایک خاندانی گروہ سے تم ایک قا ئد منتخب کرو گے۔ یہ لوگ زمین کی تقسیم کریں گے۔ 19 قا ئدین کے نام یہ ہیں :

یہودا ہ کے خاندانی گروہ سے یفُنّہ کا بیٹا کا لب۔

20 شمعون کے خاندانی گروہ عمّیہود کا بیٹا سموئیل۔

21 بنیمین کے خاندانی گروہ سے کسلُون کا بیٹا اِلیداد۔

22 دان کے خاندانی گروہ سے یگلی کا بیٹا بُقّی۔

23 منّسی ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے افود کا بیٹا حنّی ایل۔

24 افرائیم ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے سفتان کا بیٹا قمو ایل۔

25 زبولون کے خاندانی گروہ سے فرناک کا بیٹا الیصفن۔

26 اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے عزّان کا بیٹا فلتی ایل۔

27 آشر کے خاندانی گروہ سے شلوی کا بیٹا اخیہود۔

28 نفتالی کے خاندانی گروہ سے عمیہود کا بیٹا فدا ہیل۔”

29 خداوند نے ان آدمیوں کو بنی اسرا ئیلیوں میں کنعان کی زمین بانٹنے کے لئے حکم دیا۔

لا وی نسلوں کے شہر

Boundaries of Canaan

34 The Lord said to Moses, “Command the Israelites and say to them: ‘When you enter Canaan,(A) the land that will be allotted to you as an inheritance(B) is to have these boundaries:(C)

“‘Your southern side will include some of the Desert of Zin(D) along the border of Edom. Your southern boundary will start in the east from the southern end of the Dead Sea,(E) cross south of Scorpion Pass,(F) continue on to Zin and go south of Kadesh Barnea.(G) Then it will go to Hazar Addar and over to Azmon,(H) where it will turn, join the Wadi of Egypt(I) and end at the Mediterranean Sea.

“‘Your western boundary will be the coast of the Mediterranean Sea.(J) This will be your boundary on the west.(K)

“‘For your northern boundary,(L) run a line from the Mediterranean Sea to Mount Hor(M) and from Mount Hor to Lebo Hamath.(N) Then the boundary will go to Zedad, continue to Ziphron and end at Hazar Enan. This will be your boundary on the north.

10 “‘For your eastern boundary,(O) run a line from Hazar Enan to Shepham. 11 The boundary will go down from Shepham to Riblah(P) on the east side of Ain(Q) and continue along the slopes east of the Sea of Galilee.[a](R) 12 Then the boundary will go down along the Jordan and end at the Dead Sea.

“‘This will be your land, with its boundaries on every side.’”

13 Moses commanded the Israelites: “Assign this land by lot(S) as an inheritance.(T) The Lord has ordered that it be given to the nine and a half tribes, 14 because the families of the tribe of Reuben, the tribe of Gad and the half-tribe of Manasseh have received their inheritance.(U) 15 These two and a half tribes have received their inheritance east of the Jordan across from Jericho, toward the sunrise.”

16 The Lord said to Moses, 17 “These are the names of the men who are to assign the land for you as an inheritance: Eleazar the priest and Joshua(V) son of Nun. 18 And appoint one leader from each tribe to help(W) assign the land.(X) 19 These are their names:(Y)

Caleb(Z) son of Jephunneh,

from the tribe of Judah;(AA)

20 Shemuel son of Ammihud,

from the tribe of Simeon;(AB)

21 Elidad son of Kislon,

from the tribe of Benjamin;(AC)

22 Bukki son of Jogli,

the leader from the tribe of Dan;

23 Hanniel son of Ephod,

the leader from the tribe of Manasseh(AD) son of Joseph;

24 Kemuel son of Shiphtan,

the leader from the tribe of Ephraim(AE) son of Joseph;

25 Elizaphan son of Parnak,

the leader from the tribe of Zebulun;(AF)

26 Paltiel son of Azzan,

the leader from the tribe of Issachar;

27 Ahihud son of Shelomi,

the leader from the tribe of Asher;(AG)

28 Pedahel son of Ammihud,

the leader from the tribe of Naphtali.”

29 These are the men the Lord commanded to assign the inheritance to the Israelites in the land of Canaan.(AH)

Footnotes

  1. Numbers 34:11 Hebrew Kinnereth