Add parallel Print Page Options

خادمہ لڑکی ہاجرہ

16 سارا ئی اَبرام کی بیوی تھی۔ اُس کی کو ئی اولاد نہ تھی۔ سارائی کی ایک مصری خادمہ تھی۔ اُس کا نام ہاجرہ تھا۔ سارائی نے اَبرام سے کہا ، “خداوند نے مجھے اولاد ہو نے کا موقع ہی نہ دیا۔ اس لئے میری لونڈی ہاجرہ کے پاس جا۔ اور اُس سے جو بچہ پیدا ہو گا میں اسے اپنے ہی بچے کی مانند قبول کر لوں گی۔” تب اَبرام نے اپنی بیوی سارائی کا شکریہ ادا کیا۔

اَبرام کا کنعان میں دس برس رہنے کے بعد یہ وا قعہ پیش آیا تھا۔ اَبرام کی بیوی سارا ئی نے ہا جرہ کو ، اَبرام کو اس کی بیوی بننے کے لئے دیا۔( ہا جرہ مصر کی لونڈی تھی۔) اَبرام نے ہاجرہ سے جسمانی تعلقات قائم کیا اور وہ حاملہ ہو ئی۔ اس کے بعد ہا جرہ اپنی مالکہ کو حقارت کی نظر سے دیکھنے لگی۔ تب سارا ئی نے اَبرا م سے کہا کہ اس کے نتیجہ میں جو بھی ناساز گار حالات پیدا ہو ئے ہیں۔ اُس کی تمام تر ذمّہ داری تیرے سر ہے۔ میں نے اُس کو تیرے حوا لے کر دی ہے۔ اور وہ اب حاملہ ہے۔ اور مجھے حقیر جان کر دُھتکار دیتی ہے۔ اور سوچتی ہے کہ وہ مجھ سے بہتر ہے۔ اب خداوند ہی فیصلہ کر ے گا کہ ہم میں کون صحیح ہے۔

اِس بات پر اَبرام نے سارائی سے کہا ، “تُو تو ہاجرہ کی مالکہ ہے۔ تو جو چاہے اُس کے ساتھ کر سکتی ہے۔” اِس لئے سارائی نے ہاجرہ کو ذلیل کی۔ اور وہ بھاگ گئی۔

ہاجرہ کا بیٹا اسمٰعیل

خداوند کا فرشتہ ہا جرہ کو ریگستان میں چشمہ کے پاس دیکھا۔ اور وہ چشمہ شور کی طرف جانے وا لے راستے کے کنا رے تھا۔ فرشتے نے اُس سے کہا کہ اے ہاجرہ تو سارائی کی لونڈی ہو نے کے باوجود یہاں کیوں ہے ؟ اور پو چھا کہ تُو کہاں جا رہی ہے ؟ ہاجرہ نے کہا کہ میں مالکہ سارائی کے پاس سے بھا گ رہی ہوں۔

خداوند کا فرشتہ ہاجرہ سے کہا کہ سارائی تو تیری مالکہ ہے۔ تُو اُس کے پاس لوٹ کر جا اور اُس کی بات مان۔ 10 اِس کے علاوہ خداوند کا فرشتہ ہاجرہ سے کہا ، “میں تیری نسل کے سلسلہ کو بہت بڑھاؤں گا۔ وہ اتنی ہو نگی کہ گِنی نہیں جا ئیں گی۔”

11 مزید فرشتے نے اُس سے کہا ،

“اے ہاجرہ اب توُ حاملہ ہو گئی ہے۔
    اور تجھے ایک بیٹا پیدا ہو گا۔
تو اس کا نام اِسمٰعیل [a] رکھنا۔
    اِس لئے کہ خداوندنے تیری تکا لیف کو سُنا ہے۔ اور وہ تیری مدد کرے گا۔
12 “اِسمٰعیل جنگلی گدھے کی طرح
    مضبوط اور آ زا د ہو گا۔
اور وہ ہر ایک کا مخا لف ہو گا
    اور ہر ایک اُس کا مخالف ہو گا۔
    وہ اپنے بھا ئیوں کے قریب خیمہ زن ہو گا۔”

13 خداوند نے خود ہاجرہ کے ساتھ باتیں کیں۔ اس وجہ سے ہاجرہ نے کہا ، “اِس جگہ بھی خدا مجھے دیکھ کر میرے بارے میں فِکر مند ہو تا ہے۔” اس لئے اس نے اس کا ایک نیا نام دیا ، “خدا مجھے دیکھتا ہے ” ہاجرہ نے کہا ، “میں نے خدا کو یہاں دیکھا ہے لیکن میں اب تک زندہ ہوں! اس لئے انہوں نے خدا کا نیا نام دیا، “خدا جو مجھے دیکھتا ہے۔” 14 اِس وجہ سے اُس کنواں کا م نام بیر لحی روئی [b] ہوگیا۔ وہ کنواں قادِس اور بِرد کے درمیان ہے۔

15 ہا جرہ نے اَبرام کے بیٹے کو جنم دیا۔ اور اَبرام نے اُس بیٹے کا نام اِسمٰعیل رکھا۔ 16 اَبرام جب چھیا سی برس کے ہو ئے تو ہاجرہ سے اِسمٰعیل پیدا ہو ئے۔

Footnotes

  1. پیدائش 16:11 اسمٰعیل اس نام کے معنیٰ یہ کہ خدا سنتا ہے۔
  2. پیدائش 16:14 بیر لحی روئی جس کے معنیٰ یہ ہیں میری نگرانی کر نے والا زندگی کا کنواں۔

Hagar and Ishmael

16 Now Sarai,(A) Abram’s wife, had borne him no children.(B) But she had an Egyptian slave(C) named Hagar;(D) so she said to Abram, “The Lord has kept me from having children.(E) Go, sleep with my slave; perhaps I can build a family through her.”(F)

Abram agreed to what Sarai said. So after Abram had been living in Canaan(G) ten years,(H) Sarai his wife took her Egyptian slave Hagar and gave her to her husband to be his wife. He slept with Hagar,(I) and she conceived.

When she knew she was pregnant, she began to despise her mistress.(J) Then Sarai said to Abram, “You are responsible for the wrong I am suffering. I put my slave in your arms, and now that she knows she is pregnant, she despises me. May the Lord judge between you and me.”(K)

“Your slave is in your hands,(L)” Abram said. “Do with her whatever you think best.” Then Sarai mistreated(M) Hagar; so she fled from her.

The angel of the Lord(N) found Hagar near a spring(O) in the desert; it was the spring that is beside the road to Shur.(P) And he said, “Hagar,(Q) slave of Sarai, where have you come from, and where are you going?”(R)

“I’m running away from my mistress Sarai,” she answered.

Then the angel of the Lord told her, “Go back to your mistress and submit to her.” 10 The angel added, “I will increase your descendants so much that they will be too numerous to count.”(S)

11 The angel of the Lord(T) also said to her:

“You are now pregnant
    and you will give birth to a son.(U)
You shall name him(V) Ishmael,[a](W)
    for the Lord has heard of your misery.(X)
12 He will be a wild donkey(Y) of a man;
    his hand will be against everyone
    and everyone’s hand against him,
and he will live in hostility
    toward[b] all his brothers.(Z)

13 She gave this name to the Lord who spoke to her: “You are the God who sees me,(AA)” for she said, “I have now seen[c] the One who sees me.”(AB) 14 That is why the well(AC) was called Beer Lahai Roi[d];(AD) it is still there, between Kadesh(AE) and Bered.

15 So Hagar(AF) bore Abram a son,(AG) and Abram gave the name Ishmael(AH) to the son she had borne. 16 Abram was eighty-six years old(AI) when Hagar bore him Ishmael.

Footnotes

  1. Genesis 16:11 Ishmael means God hears.
  2. Genesis 16:12 Or live to the east / of
  3. Genesis 16:13 Or seen the back of
  4. Genesis 16:14 Beer Lahai Roi means well of the Living One who sees me.