Add parallel Print Page Options

22 اچھا نام پا نا دولت حاصل کرنے کی خواہش سے بہتر ہے شہرت سونا یا چاندی سے زیادہ اہم ہے

امیر اور غریب سب یکساں ہیں ان سب کو خدا وند ہی نے بنا یا ہے۔

ہوشیار شخص تکلیفوں کو آتا دیکھتا ہے تو اس سے بچتا ہے ، لیکن نادان بڑھتے چلے جاتے ہیں اور اس میں مبتلا ہو تے ہیں۔

4-5 برے لوگوں کی راہیں کانٹوں اور پھندوں سے بھری ہوئ ہیں لیکن ایک شخص جو اپنی جان کی حفاظت کرتا ہے۔ اس سے دور ٹھہر تا ہے۔

بچے کو نیک راہ جس پر اسکو قائم رہنا چاہئے سکھا ؤ۔ اور وہ اس سے نہیں مریگا یہاں تک کہ اس وقت بھی جب وہ بوڑھا ہو جائے گا۔

امیر لوگ غریب لوگوں پر حکو مت کرتے ہیں۔ اور وہ شخص جو قرض لیتے ہیں وہ قرض دینے والے شخص کے خادم ہیں۔

جو شخص دکھوں کا بیج بو تا ہے وہ مصیبت کی فصل کاٹے گا اور آخر میں جو دکھ اس نے دوسروں کو دیئے اسکی وجہ سے تباہ ہو جائے گا۔

ایک سخی شخص با فضل ہو گا کیوں کہ وہ اپنے کھا نے میں غریبوں کو شامل کرتا ہے۔

10 ٹھٹھا باز کو باہر ہانک دو ، اور اسکے ساتھ بحث و مباحثہ چھو ڑ دو۔ تب لڑا ئی جھگڑا ختم ہو جائے گا۔

11 اگر تم پاک دلی سے محبت کرتے ہو اور رحم دلی سے بولتے ہو تو بادشاہ تیرا دوست ہو گا۔

12 خدا وند ان لوگوں کی نگرانی اور حفاظت کرتا ہے جو اسے جانتے ہیں۔ لیکن وہ انہیں تباہ کرتا ہے جو لوگ اسکے خلاف ہوتے ہیں۔

13 کاہل آدمی کہتا ہے ، “وہاں باہر ایک شیر ببر کھڑا ہے ، میں گلیوں میں مارا جاؤنگا !”

14 بد کار عورت کامنھ ایک گہرے گڑھے کی مانند ہے۔ اور وہ جن پر خدا کی لعنت ہے وہ اس میں گر جائے گا۔

15 بچے احمقانہ حرکت کرتے ہیں اگر تم انہیں سزا دو تو انہیں ایسا نہ کرنے کا سبق ملتا ہے۔

16 امیر بننے کے لئے غریبوں پر ظلم کرنا ، اور امیروں کو تحفہ دینا یہ دونوں ہی چیزیں غریبی لاتی ہیں۔

تیس حکمتی کہا وتیں

17 جو میں کہتا ہوں ان باتوں کو سنو ! میں تمہیں حکمتی لوگوں کی تعلیمات بتا تا ہوں انہیں سیکھو۔

18 اگر تم انہیں یاد رکھو تو یہ تمہارے لئے اچھا ہوگا۔ اسے تیار رکھو تا کہ اسے کہہ سکو۔

19 میں تمہیں اب یہ تعلیم دونگا۔ میں چاہتا ہوں کہ تم خدا وند پر بھروسہ رکھو۔

20 کیا میں نے تمہارے لئے تیس کہاوتیں نہیں لکھی ہیں ؟ یہ سب حکمت اور عقل و فہم کے الفاظ ہیں۔

21 یہ الفاظ تمہیں سچی خبر اور معتبر باتیں سکھائیں گے۔ تا کہ تم سچائی کی باتوں سے اسے جواب دے سکو گے جو تمہیں بھیجا ہے۔

۔ ۱ ۔

22 غریبوں کے پاس سے چرانا آسان ہے لیکن ایسا مت کرنا او ر غریبوں کو عدالت میں انصاف سے محروم مت کرنا۔

23 کیوں کہ خدا وند انکے مقدمے کا بچاؤ کرے گا۔ وہ انکی زندگی لے لیگا جو غریب کو نقصان پہنچا یا اور اس سے نا جائز فائدہ اٹھا یا۔

۔ ۲ ۔

24 جو شخص جلد غصہ میں آتا ہے اس سے دوستی مت کر اور جو غصہ میں آپے سے باہر ہو جا تا ہے اس کے ساتھ مت رہ۔

25 یا ہو سکتا ہے تو بھی اسکی راہوں کو سیکھے اور اپنے آپ کو جال میں پھنسا لے۔

۔ ۳ ۔

26 کسی دوسرے شخص کے قرض کی ذمہ داری مت لے ، ضمانت مت رکھ۔

27 اگر تیرے پاس اسکا قرض چکا نے کے لئے پیسہ نہ ہوگا تو جو کچھ بھی تیرے پاس ہے وہ تجھے کھو نا پڑیگا۔ تجھے اپنے سونے کا بستر جس پر کہ تو سوتا ہے کیوں کھو نا چاہئے۔

۔ ۴ ۔

28 تو اپنی جائیداد کی اس حدود کو نہ سر کا جو تیرے باپ دادا نے بہت پہلے باندھی ہیں۔

۔ ۵ ۔

29 اگر کوئی اپنے کام میں ماہر ہے تو بادشاہوں کی خدمت کے قابل ہے۔ اس کو دوسرے لوگوں کے لئے جو غیر اہم ہیں کام نہیں کرنا ہوگا۔

22 A good name is more desirable than great riches;
    to be esteemed is better than silver or gold.(A)

Rich and poor have this in common:
    The Lord is the Maker of them all.(B)

The prudent see danger and take refuge,(C)
    but the simple keep going and pay the penalty.(D)

Humility is the fear of the Lord;
    its wages are riches and honor(E) and life.(F)

In the paths of the wicked are snares and pitfalls,(G)
    but those who would preserve their life stay far from them.

Start(H) children off on the way they should go,(I)
    and even when they are old they will not turn from it.(J)

The rich rule over the poor,
    and the borrower is slave to the lender.

Whoever sows injustice reaps calamity,(K)
    and the rod they wield in fury will be broken.(L)

The generous will themselves be blessed,(M)
    for they share their food with the poor.(N)

10 Drive out the mocker, and out goes strife;
    quarrels and insults are ended.(O)

11 One who loves a pure heart and who speaks with grace
    will have the king for a friend.(P)

12 The eyes of the Lord keep watch over knowledge,
    but he frustrates the words of the unfaithful.

13 The sluggard says, “There’s a lion outside!(Q)
    I’ll be killed in the public square!”

14 The mouth of an adulterous woman is a deep pit;(R)
    a man who is under the Lord’s wrath falls into it.(S)

15 Folly is bound up in the heart of a child,
    but the rod of discipline will drive it far away.(T)

16 One who oppresses the poor to increase his wealth
    and one who gives gifts to the rich—both come to poverty.

Thirty Sayings of the Wise

Saying 1

17 Pay attention(U) and turn your ear to the sayings of the wise;(V)
    apply your heart to what I teach,(W)
18 for it is pleasing when you keep them in your heart
    and have all of them ready on your lips.
19 So that your trust may be in the Lord,
    I teach you today, even you.
20 Have I not written thirty sayings for you,
    sayings of counsel and knowledge,
21 teaching you to be honest and to speak the truth,(X)
    so that you bring back truthful reports
    to those you serve?

Saying 2

22 Do not exploit the poor(Y) because they are poor
    and do not crush the needy in court,(Z)
23 for the Lord will take up their case(AA)
    and will exact life for life.(AB)

Saying 3

24 Do not make friends with a hot-tempered person,
    do not associate with one easily angered,
25 or you may learn their ways
    and get yourself ensnared.(AC)

Saying 4

26 Do not be one who shakes hands in pledge(AD)
    or puts up security for debts;
27 if you lack the means to pay,
    your very bed will be snatched from under you.(AE)

Saying 5

28 Do not move an ancient boundary stone(AF)
    set up by your ancestors.

Saying 6

29 Do you see someone skilled(AG) in their work?
    They will serve(AH) before kings;(AI)
    they will not serve before officials of low rank.