Add parallel Print Page Options

لوگوں کا اپنے گناہوں کا اقرار کر نا

10 عزرا دعا کر رہا تھا اور گناہوں کا اقرار کر رہا تھا۔ وہ خدا کی ہیکل کے سامنے رو رہا تھا اور اپنے غم کا اظہار اوندھے منھ گر کر کر رہا تھا۔ تب اسرائیلی آدمیوں کا ایک بڑا گروہ جس میں مر د، عورتیں اور بچے تھے اس کے اطراف جمع ہو گئے اور لوگ بھی زور زور سے رو رہے تھے۔ تب یحی ایل کے بیٹے سکنیاہ جو عیلام کی نسل میں سے تھا عز را سے کہا ، “ہم اپنے خدا کے نافرمان ہو گئے۔ ہم لوگوں نے اپنے اطراف رہنے والی غیر ملکی عورتوں سے شادی کی۔ حالانکہ ہم نے وہ سارے کام کئے لیکن پھر بھی اسرائیل کے لئے امید ہے۔ اب ہم اپنے خدا کے سامنے ان تمام عورتوں اور انکے بچّوں کو ہٹا نے کا معاہدہ کریں۔ ہم لوگ ایسا عزرا کی رائے ماننے کے لئے اور ان لوگوں کے مشورہ کو ماننے کے لئے کریں گے جو پُر شوق خدا کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں۔ ہم خدا کے احکام کی تعمیل کریں گے۔ عزرا کھڑا ہوا یہ تمہاری ذمّہ داری ہے لیکن ہم تمہاری مدد کریں گے بہادر بنو اور ایسا کرو۔”

اس لئے عزرا اٹھ کھڑا ہوا۔ کاہنوں ، لاویوں اور تمام بنی اسرائیلیوں سے جو کچھ اس نے کہا اس کو پورا کرنے کا وعدہ کرا یا اور انہوں نے اسے کر نے کی قسم کھا ئی۔ پھر عزرا خدا کی ہیکل کے سامنے چلا گیا۔ عزرا الیاسب کے بیٹے یہوحا نان کے کمرہ میں گیا۔ جب عزرا وہاں تھا تو وہ نہ کچھ کھا یا نہ پیا۔ اس نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ وہ جلا وطنوں جو کہ واپس لوٹ چکے تھے ان کی نا فرمانی پر ماتم کر رہا تھا۔ تب اس نے یروشلم اور یہوداہ کے ہر مقام پر ایک پیغام بھیجا۔ پیغام میں اس نے جلا وطنی سے واپس ہونے والے تمام یہودیوں کو ایک ساتھ یروشلم میں جمع ہونے کے لئے کہا۔ اگر کوئی بھی آدمی جو تین دن کے اندر یروشلم نہ جائے اس کا سارا مال عہدیداروں اوربزر گوں کی حکم سے ضبط کر لی جائیں اور اسے جلا وطن سے لوٹ کر آنے والے کی جماعت سے الگ کیا جائے گا۔

تین دن بعد یہوداہ اور بنیمین کے خاندان کے تمام مرد یروشلم میں جمع ہوئے۔ اور نویں مہینے کے بیسویں دن سب خدا کی ہیکل کے آنگن میں جمع ہوئے۔ وہ سب اس معاملہ اور موسلا دھار بارش کے سبب کانپ رہے تھے۔ 10 تب کاہن عزرا کھڑا ہوا اور اس نے ان لوگوں سے کہا ، “تم لوگ خدا کے نافرمان ہو گئے ہو۔ تم لوگوں نے غیر ملکی عورتوں سے شادیاں کیں۔ تم نے ایسا کر کے اسرائیل کو اور زیادہ قصور وار بنا یا ہے۔ 11 اب تم لوگوں کو خدا وند کے سامنے اقرار کرنا چاہئے کہ تم نے گناہ کیا ہے۔ خدا وند تم لوگوں کے باپ داداؤں کا خدا ہے تمہیں اسکی وصیت کے مطا بق ضرور رہنا چاہئے۔ اپنے آپ کو غیر ملکی بیویوں اور ان لوگوں سے جو کہ تمہارے اطراف رہتے ہیں الگ رکھو۔”

12 تب سارے گروہ نے جو ایک ساتھ جمع تھے عزرا کو جواب دیا انہوں نے اونچی آواز میں کہا ، “عز را تم بالکل سچ کہتے ہو جو تم کہتے ہو وہ ہمیں کرنا چاہئے۔ 13 لیکن یہاں کئی لوگ ہیں اور یہ بارش کا وقت ہے اس لئے ہم باہر نہیں ٹھہر سکتے یہ مسئلہ ایک یا دو دن میں حل نہیں ہو سکتا کیوں کہ ہم لوگوں نے بد ترین گناہ کئے ہیں۔ 14 پورا گروہ اور پوری بھیڑ کی طرف سے قائدین کو فیصلہ کرنے دو۔ تب ہمارے شہروں کا ہر ایک آدمی جس نے کسی غیر ملکی عورت سے شادی کی ہے۔ اسے وقت مقرر کرنا چاہئے اور بزر گوں اور منصفوں کے ساتھ اپنے شہر سے آنا چاہئے جب تک ہمارا خدا ہم لوگوں پر غصہ ہونا چھو ڑ دیگا۔”

15 صرف کچھ آدمی اس منصوبہ کے خلاف تھے وہ آدمی یہ تھے : عساہیل کا بیٹا یونتن اور تقوہ کا بیٹا یحازیاہ تھے۔ مسلّام اور سبّتی لاوی بھی اس منصوبہ کے خلاف تھے۔

16 اس لئے بنی اسرائیل جو یروشلم واپس آئے تھے انہوں نے اس منصوبہ کو قبول کیا۔ کاہن عزرا نے ان آدمیوں کو چُنا جو کہ خاندانی قائدین تھے۔ اس نے ہر خاندانی گروہ کے نام سے ایک آدمی کو منتخب کیا۔ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو وہ لوگ پورے معا ملے کی تحقیقات کر نے کے لئے بیٹھے۔ 17 پہلے مہینے کے پہلے دن انہوں نے ان آدمیوں کے معاملہ کی تحقیقات ختم کی جنہوں نے غیر ملکی عورتوں سے شادی کی تھی۔

غیر ملکی عورتوں سے شادی کرنے والوں کی فہرست

18 کاہنوں کی نسلوں میں یہ نام ہیں جنہوں نے غیر ملکی عورتوں سے شادیاں کیں۔ یشوع کا بیٹا یو صدق اور یشوع کا بھا ئی۔ یہ آدمی تھے :

معسیاہ ، الیعزر یا رب اور جد لیاہ۔ 19 ان تمام نے اپنی بیویوں کو طلاق دینے کا اقرار کیا اور پھر ان میں سے ہر ایک نے اپنے ریوڑ سے ایک مینڈھا جر م کےنذرانہ کے لئے قربانی دی انہوں نے اس طرح اپنے اپنے قصوروں کی وجہ سے کیا۔

20 اِمیّر کی نسلوں میں سے بھی یہ آدمی : حنا نی اور زبدیاہ۔

21 حارم کی نسلوں سے یہ آدمی : معسیاہ ، الیاہ ، سمعیاہ یحی ایل اور عزُّیاہ۔

22 فشحور کی نسلوں سے یہ آدمی : الیو عینی ، معسیاہ ، اسمٰعیل ، نتنی ایل ، یُوز باد اور اِلعسہ۔

23 لاویوں میں سے یہ آدمی تھے جنہوں نے عیر ملکی عورتوں سے شادیاں کیں:

یُوزباد ، سمعی ، قِلایاہ ( اسکو قلیتاہ بھی کہا گیا ) فتحیاہ ، یہوداہ اور الیعزر۔

24 گلو کا روں میں سے یہ آدمی تھا جس نے غیر ملکی عورت سے شادی کی : اِلیاسب۔

اور دربانوں میں سے : سلّوم ، طلم اور اوری۔

25 بنی اسرائیلیوں میں سے یہ سب آدمیوں نے غیر ملکی عورتوں سے شادی کی :

پر عُوس کی نسلوں میں سے یہ آدمی تھے : رمیاہ ، یّز یاہ ، ملکیاہ ، میا مین ، الیعزر ، ملکیاہ اور بنا یاہ۔

26 عیلام کی نسلوں سے یہ آدمی تھے : متّنیاہ ، زکریاہ ، یحی ایل ، عبدی ، یریموت اور الیاہ۔

27 زتّو کی نسلوں سے یہ آدمی : الیو عینی ، الیا سب ، متّنیاہ ، یریموت ، زبد او ر عزیزا۔

28 ببا ٹی کی نسلوں سے یہ آدمی : یہو حا نان ، حننیاہ ، زبّی اور عطلی۔

29 بانی کی نسلوں سے یہ آدمی : مسلّام، ملوک، عدایاہ، یا سوب ، سیال اور یریموت۔

30 پخت موآب کی نسلوں سے یہ آدمی :عدنا ، کِلال ، بنا یاہ ، معسیاہ ، متنیاہ ، بضلی ایل ، بنوی اور مسنّی۔

31 حارم کی نسلوں سے یہ آدمی : الیعزر ، یشیاہ ، ملکیاہ ، سمعیاہ اور شمعون ، 32 بنیمین ، ملوک اور سمر یاہ۔

33 حاشوم کی نسلوں سے یہ آدمی : متّنی ، متتّاہ ، زاباد ، الیفلط ، یریمی ، منسّی اور سمعی۔

34 بانی کی نسلوں سے یہ آدمی : معذی ، عمرام ، اُویل ، 35 بنا یاہ ، بدیاہ ، کلُوہ ، 36 ونیاہ ، مریموت ، الیاسب ، 37 متّنیاہ ، متّنی اور یعُسو۔

38 بنوی کی نسلوں سے یہ آدمی :سمعی ، 39 سلمیاہ ، نا تن ، عدا یاہ، 40 مکند بی ، ساسی ، ساری ، 41 عزر ئیل ، سلمیاہ ، سمریاہ ، 42 سلوم ، امریاہ اور یوسف۔

43 نبو کی نسلوں سے یہ آدمی : یعی ایل ، متتّیاہ، زبد ، زبینا، یدّد ، یوئیل اور بنا یاہ۔

44 ان تمام لوگوں نے غیر ملکی عورتوں سے شادیاں کیں اور کچھ لوگوں کو ان عورتوں سے بچّے بھی تھے۔