Add parallel Print Page Options

بنی قورح کا ایک تمجیدی نغمہ

87 خدا نے یروشلم کی مقدّس پہا ڑیوں پر اپنا مسکن بنايا۔
    خداوند کواسرائیل کی کسی بھی جگہ سے صیّون کے پھا ٹک بہتر لگتے ہیں۔
اے خدا کے شہر! تیرے بارے میں لوگ عجیب و غریب باتیں بتا تے ہیں۔

خدا اپنے لوگوں کی فہرست رکھتا ہے۔ خدا کے بعض لوگ مصر اور بابل میں رہتے ہیں۔
    اُس میں سے بعض فلسطین ، صُور ، اور کوش میں پیدا ہو ئے۔
خدا ہر ایک آدمی کو جو صیّون میں پیدا ہوا جانتا ہے۔
    اس شہر کو خدا ئے تعالیٰ نے بنا یا ہے۔
خدا اپنے لوگوں کی فہرست رکھتا۔
    خدا جانتا ہے کون کہاں پیدا ہوا۔

خدا کے لوگ تیو ہار کو منا نے یروشلم جا تے ہیں خدا کے لوگ گا تے ،نا چتے اور بہت خوش رہتے ہیں۔
    وہ کہا کر تے ہیں، “سبھی نفیس شئے یروشلم سے آئيں۔”