Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تعریف کا نغمہ

66 اے روئے زمین ! خدا کے لئے خوشی کا نعرہ لگا۔
اُس کے نام کے جلال کی ستائش کر۔
    تعریف کے گیت گاتے ہوئے اُس کو احترا م دے۔
خدا سے کہو تیرے کام کیا ہی حیرت انگیز ہیں۔
    اے خدا! تیری قوّت بہت عظیم ہے۔ تیرے دشمن جھک جا تے اور وہ تجھ سے ڈر تے ہیں۔
ساری زمین تجھے سجدہ کر ے گی ،
    اور تیرے حضور گائے گی۔
تم ان حیرت انگیز کاموں کو دیکھو جو خدا نے کئے!
    وہ کارنا مے ہم کو حیرت میں ڈالتے ہیں۔
اُس نے سمندر کو خشک زمین بنا دیا۔
    اور اُس کے خوش و خرم لوگ دریا سے پیدل گذر گئے۔
خدا اپنی عظیم قدرت سے اِس دنیا پر حکومت کرتا ہے۔
    خدا تما م لوگوں پر کڑی نظر رکھتا ہے۔
    کو ئی بھی شخص اس کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
اے لوگو! اپنے خدا کی ستائش کرو۔
    تعریف کے گیت گاتے ہو ئے اُس کی ستائش کرو۔
خدانے ہم کو یہ زندگی دی ہے۔
    وہ ہماری حفا ظت کرتا ہے۔
10 خدا نے ہما را امتحان لیا ہے۔ خدانے ہمیں ویسے ہی پرکھا، جیسے لوگ آ گ میں ڈال کر چاندی پرکھتے ہیں۔
11 اے خدا، تو نے ہمیں جال میں پھنسنے دیا۔

توُ نے ہم پر بھا ری بوجھ لا ددیا۔

12 تو نے ہمیں دشمنوں کے پیروں تلے روند وایا۔
    توُ نے ہم کو آ گ اور پانی سے گھسیٹا۔
    لیکن تو پھر بھی ہمیں محفوظ جگہ پر لے آیا۔
13-14 اس لئے میں تیرے گھر میں قربانیا ں چڑھا نے لا ؤں گا۔
جب میں مصیبت میں تھا تو میں نے تیری پناہ مانگی
    اور میں نے تجھ سے بہت سی منّتیں کیں۔
اب اُن سب چیزوں کو جن کا میں نے عہد کیا تھا میں تجھے دے رہا ہوں۔
15 میں اپنے قصور کو مٹا نے کے لئے قربانی کے مینڈھوں کو لُوبان کے ساتھ نذر کر رہا ہوں۔
    تجھ کو بیلوں اور بکروں کی قربانی پیش کرتا ہوں۔

16 ا ے سبھی لوگو! خداکے عبادت گذارو! آؤ،
    میں تمہیں بتا ؤں گا کہ خدا نے میرے لئے کیا کیاہے۔
17 میں نے اُس سے دعا کی۔
    میں نے اُس کی تمجید کی۔
18 میرا دل پاک تھا،
    میرے مالک نے میری بات سنی۔
19 خدا نے میری سنی۔
    خدا نے میری دعاء سن لی۔
20 خدا کی ستائش کرو۔
    خدا نے مجھ سے مُنہ نہیں موڑا۔ اُس نے میری دعاء کو سن لیا۔
    خدانے اپنی شفقت مجھ پر کی۔