Add parallel Print Page Options

یادگار دن کے لئے داؤد کا نغمہ

38 اے خداوند اپنے قہر میں مجھ پر تنقید نہ کر۔
    جب تو مجھے تر بیت دیتا ہے اس وقت تو غصّہ میں نہ رہ۔
اے خداوند تو نے مجھے چوٹ دی ہے۔
    تیرے تیر مجھ میں گہرے اترے ہیں۔
تو نے مجھے سزا دی اور اب میرے سارے جسم میں درد ہو رہا ہے۔
    میں نے گناہ کیا اور تو نے مجھے سزا دی۔ اس لئے میری ہڈیاں دکھ رہی ہیں۔
میں برے کام کر نے کی وجہ سے گنہگارہوں، اور وہ گناہ ایک بڑے بوجھ کی طرح ہے۔
    میں اپنا سر اٹھا تے ہوئے بڑی شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔
میں نے احمقانہ کام کیا۔
    اب میرے زخم سے بدبو آتی ہے اور وہ سڑ رہے ہیں۔
میں جھکا اور دبا ہوا ہوں۔
    میں سارا دن اُداس رہتا ہوں۔
مجھ کو بخار چڑھا ہے
    اور پورا جسم گھائل ہے۔
میں اس قدر چوٹ کھا یا ہوا ہوں کہ میں کچھ بھی محسوس نہیں کرتا۔
    میرا بوجھ بھرا دل مجھے چیخنے چلاّنے پر مجبور کر تا ہے۔
اے خدا ، تو نے میرا کراہنا سن لیا۔
    میری آہیں تو تجھ سے چھپی ہو ئی نہیں ہیں۔
10 میرا دل دھڑک رہا ہے میری قوّت گھٹتی جا تی ہے۔
    میری آنکھوں کی روشنی بھی مجھ سے جا تی رہی۔
11 کیوں کہ میں بیمار ہوں، اس لئے میرے دوست اور پڑوسی مجھ سے ملنے نہیں آتے ہیں۔
    میرے خاندان کے لوگ تومیرے قریب تک نہیں آتے ہیں۔
12 میرے دشمن میرے بارے میں بُرا کہتے ہیں۔
    وہ جھو ٹی باتوں اور افواہوں کو پھیلا تے رہتے ہیں۔
    میرے ہی بارے میں وہ ہر دم بات چیت کرتے رہتے ہیں۔
13 لیکن میں بہرہ کی مانند کچھ نہیں سنتا ہوں
    میں ایک گونگے شخص کی مانند ہوں۔
14 میں اُس شخص کی مانند بن گیا ہوں جو کچھ نہیں سن سکتا کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔
    اور میں حجّت نہیں کرسکتا اور ثابت بھی نہیں کر سکتا کہ میرے دُشمن غلط ہیں۔
15 پس اے خداوند! مجھے تو ہی بچا سکتا ہے۔
    میرے خدا اور میرے خدا وند، میرے دُشمنوں کو تو ہی سچ بتا دے۔
16 اگر میں کچھ بھی نہ کہوں تو میرے دُشمن مجھ پر ہنسیں گے۔
    مجھے بیما ر دیکھ کر وہ کہنے لگیں گے کہ میں اپنے بُرے اعما ل کا پھل کھا رہا ہوں۔
17 میں جانتا ہوں کہ میں اپنے بُرے اعما ل کے لئے مجرم ہوں۔
    میں اپنے درد کو بھول نہیں سکتا ہوں۔
18 اے خداوند، میں نے اپنے بُرے اعمال کے با رے میں تیرے آگے اعتراف کیا ہے۔
    میں اپنے گناہوں کے لئے دُ کھی ہوں۔
19 میرے دُشمن چست اور زبردست ہیں۔
    انہوں نے بہت ساری جھو ٹی باتیں بولی ہیں۔
20 میرے دُشمن میرے ساتھ بُرا سلوک کر تے ہیں،
    جبکہ میں نے اُن کے لئے بھلا ہی کیا ہے۔
    میں صرف بھلا کر نے کا جتن کر تا رہا، لیکن وہ سب لوگ میرے خلاف ہو گئے ہیں۔
21 اے خداوند مجھ کو مت چھوڑ،
    میرے خدا، مجھ سے تو دور مت رہ۔
22 دیر مت کر ، جلدی میری مدد کے لئے آگے بڑھ،
    اے میرے خدا، مجھ کو تو نجات دے۔