Add parallel Print Page Options

36 “اِس لئے بضل ایل ، اہلیاب اور تمام ہُنر مند آدمیوں کو کام کرنا چاہئے جس کا خدا وند نے حکم دیا ہے۔ خدا وند نے ان آدمیوں کو اُن سبھی صنعت کے کام کرنے کی حکمت اور سمجھ دے رکھی ہے۔ جنکی ضرورت اُس مُقدس جگہ کو بنا نے کے لئے ہے۔”

تب موسیٰ نے بضل ایل ، اہلیاب اور سب دوسرے ماہر لوگوں کو بُلایا جنہیں خدا وند نے خاص صلاحیت دی تھی اور یہ لوگ آئے کیوں کہ یہ کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ موسیٰ نے ان سبھی بنی اسرائیلیوں کو ان تمام چیزوں کو دیدیا۔ جنہیں بنی اسرائیل نذر کی شکل میں لا ئے تھے۔ اور انہوں نے ان چیزوں کا استعمال مقدس جگہ بنا نے میں کیا۔لوگ ہر صبح نذر لاتے رہے۔ آخر میں ہر ماہر کاریگروں نے اس کام کو چھو ڑ دیا جسے وہ مقدس جگہ پر کر رہے تھے۔ اور وہ موسیٰ سے باتیں کر نے گئے۔ “لوگ بہت کچھ لائے ہیں اور ہم لوگوں کے پاس اس سے بہت زیادہ ہے جتنا کہ اس کام کو سر انجام تک پہنچانے کے لئے جس کا کہ خدا وند نے حکم دیا ہے !”

تب موسیٰ نے پورے چھا ؤنی میں یہ خبر بھیجی :“کو ئی مرد یا عورت اب کچھ بھی نذرانہ مقدس جگہ کے لئے نہ لائے۔” اس لئے لوگوں نے نذرانہ لانا بند کر دیا۔” لوگ ضرورت سے زیادہ چیزیں خدا کی مقدس جگہ کو بنانے کے لئے لائے تھے۔

مقدس خیمہ

تب ماہر کاریگروں نے مقدس خیمہ بنانا شروع کیا انہوں نے نیلے بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں کے دس پردے بنائے۔ اور انہوں نے کروبی فرشتوں کی تصویروں کو پر دہ پر کاڑھا۔ ہر ایک پردہ ایک ہی ناپ کا تھا یہ ۲۸ کیوبٹ لمبا اور ۴ کیوبٹ چوڑا تھا۔ 10 پانچ پردے ایک ساتھ آپس میں جوڑے گئے جس سے وہ ایک گروہ بن گئے۔ دوسرے گروہ کو بنانے کے لئے دوسرے پانچ پردے آپس میں جوڑے گئے۔ 11 ایک گروہ کے پردوں کے آخری کنارے میں پھندا بنانے کے لئے انہوں نے نیلے کپڑے کا استعمال کیا۔ انہوں نے وہی کام دوسرے گروہ کے پردوں کے ساتھ بھی کیا۔ 12 ایک میں پچاس سوراخ تھے اور دوسری میں بھی پچاس سوراخ تھے۔ سوراخ ایک دوسرے کے روبرو تھے۔ 13 اور انہوں نے پچاس سونے کے چھلّے بنا ئے انہوں نے ان چھلّوں کا استعمال دو پر دوں کو جوڑنے کے لئے کیا۔ اس طرح مقدس خیمہ ایک ساتھ جڑ کر ایک ہو گیا۔

14 تب کاریگروں نے بکری کے بالوں کا استعمال خیمہ کے ڈھکنے والے گیارہ پردوں کے بنانے کے لئے کیا۔ 15 تمام گیارہ پردے ایک ہی ناپ کے تھے۔ ۳۰ کیوبٹ لمبی اور ۴ کیوبٹ چوڑی۔ 16 کاریگروں نے ۵ پردوں کو ایک ساتھ سِی کر ایک ٹکڑا بنایا۔ اور پھر چھ پردوں کو سِی کر دوسرا ٹکڑا بنایا۔ 17 انہوں نے پہلے گروہ کے آخر پردہ کے سِرے میں ۵۰ پھندے بنائے اور دوسرے گروہ کے آخر سِرے میں بھی ۵۰ پھندے بنائے۔ 18 کاریگروں نے دونوں ٹکڑوں کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک ٹکڑا بنانے کے لئے ۵۰ کانسے کے چھلّے بنائے۔ 19 تب انہوں نے خیمہ کے ۲ اور ڈھکن بنائے ایک ڈھکن لال رنگے ہو ئے مینڈھے کی کھال سے بنا یا گیا۔ دوسرا ڈھکن عمدہ چمڑے کا بنایا گیا۔

20 تب بضل ایل نے ببول کی لکڑی کے فریم مقدس خیمہ کو سہارا دینے کے لئے بنائے۔ 21 ہر ایک فریم ۱۰ کیوبٹ لمبا اور ۲ /۱۱ کیوبٹ چوڑا تھا۔ 22 ہر ایک فریم میں دو کھونٹی دو فریموں کو جوڑ نے کے لئے ہونا چاہئے۔ مقدس خیمہ کا ہر ایک فریم اس طریقے سے بنایا گیا تھا۔ 23 بضل ایل نے خیمہ کے جنوبی حصہ کے لئے ۲۰ فریم بنائے۔ 24 تب اس نے ۴۰ چاندی کی بنیاد بنائیں۔ دو بنیاد ہر ایک فریم کے لئے تھیں اِس طرح ہر فریم کی ہر چول کے لئے ایک بنیاد۔ 25 اُس نے ۲۰ فریم مقدس خیمہ کی دوسری طرف شمال کی جانب بھی بنایا۔ 26 اس نے چاندی کی ۴۰ بنیاد بنائی ہر ایک فریم کے لئے دو بنیاد۔ 27 اس نے خیمہ کے پچھلے حصہ میں مغرب کی طرف ۶ فریم جوڑے۔ 28 اس نے مقدس خیمہ کے پچھلے حصّے کے کونوں کے لئے ۲ فریم بنائے۔ 29 یہ فریم نیچے ایک دوسرے سے جوڑے گئے تھے۔ اور یہ ایسے چھلّوں میں لگے تھے جو انہیں اوپر میں جوڑتے تھے۔ اس نے ہر سِرے کے لئے ایسا کیا۔ 30 اس طرح وہاں ۸ فریم مقدس خیمہ کے مغرب جانب تھے۔ اور ہر ایک فریم کے لئے ۲ بنیاد کے حساب سے ۱۶ چاندی کی بنیاد تھیں۔

31-32 تب اس نے خیمہ کے پہلے بازو کے لئے ۵ اور مقدس خیمہ کے دوسرے بازو کے لئے ۵ اور مقدس خیمہ کے مغربی ( پچھمى) جانب کے لئے ببول کی کڑیاں بنائیں۔ 33 اس میں درمیان کی کڑیاں ایسی بنائیں جو فریم میں اس سے ایک دوسرے سے ہوکر ایک دوسرے تک جاتی تھیں۔ 34 اس نے ان فریموں کو سونے سے مڑھا۔ اس نے کڑیوں کو بھی سونے سے مڑھا اور اس نے کڑیوں کو پکڑے رکھنے کے لئے سو نے کے چھّلے بنائے۔

35 تب اس نے پر دہ بنا یا۔ اس نے پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے لال اور بیگنی کپڑے کا استعمال کیا۔ اس نے پٹ سن کے عمدہ ریشو ں پر کروبی فرشتوں کے تصویروں کو کاڑھے۔ 36 اس نے ببول کی لکڑی کے چار کھمبے بنائے اور انہیں سونے سے مڑھا تب اس نے کھمبوں کے سونے کے چھلّے بنائے اور اس نے کھمبوں کے لئے چار چاندی کی بنیاد یں بنائیں۔ 37 تب اس نے خیمہ کے دروازے کے لئے پردہ بنایا۔ اس نے نیلے بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں کو استعمال کیا۔ اس نے کپڑے میں تصویر کو کا ڑھا۔ 38 تب اس نے اس پردہ کے لئے ۵ کھمبے اور ان کے لئے چھلّے بنائے۔ اس نے کھمبوں کے سِرو ں اور پردہ کی چھڑی کو سونے سے مڑھا۔ اور اس نے کانسے کی ۵ بنیاد کھمبوں کے لئے بنائے۔