Add parallel Print Page Options

ہیکل کا مقدس مقام

41 وہ شخص مجھے ہیکل کے بیچ کے کمرے کے مقدس مقام میں لایا۔ اس نے اس کے ہر ایک ستونوں کو ناپا۔ وہ ہر طرف سے چھ ہاتھ موٹے تھے۔ دروازہ دس ہاتھ چوڑا تھا۔ اس میں دو پہلو (پٹ ) تھےاسکا ایک پہلو پانچ ہاتھ کا اور دوسرا بھی پانچ ہاتھ کا تھا۔ اس شخص نے مقدس مقام کو ناپا۔ یہ چالیس ہاتھ لمبا اور بیس ہاتھ چوڑا تھا۔

ہیکل کا سب سے مقدس مقام

تب وہ شخص اندر گیا اور ہر ایک ستون کو ناپا۔ہر ایک ستون دو ہا تھ موٹا تھا۔ یہ چھ ہاتھ اونچا تھا۔ دروازہ سات ہا تھ چو ڑا تھا۔ تب اس شخص نے کمرے کی لمبا ئی نا پی۔ یہ بیس ہا تھ لمبا اور بیس ہا تھ چو ڑا تھا۔اس شخص نے کہا، “یہ بہت ہی مقدس مقام ہے۔”

ہیکل کی چاروں جانب کے باقی کمرے

تب اس شخص نے ہیکل کی دیوار ناپی۔ یہ چھ ہا تھ چو ڑی تھی۔ بغل کے کمرے جو کہ ہیکل کو گھیرے ہو ئے تھے چار ہا تھ چو ڑے تھے۔ پہلو کے کمرے سہ منزلے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے اوپر تھے ہر ایک منزل میں تیس کمرے تھے۔ پہلو کے کمرے چاروں جانب کی دیوار پر ٹکے ہو ئے تھے۔اس لئے ہیکل کی دیوار خود کمرو ں کو ٹکا ئی ہو ئی نہیں تھی۔ اور پہلو کے کمرے کے اوپری حصّے زیادہ وسیع تھے۔ ہیکل جیسے جیسے اونچا ہوا چاروں طرف کے کمرے چوڑا ہو تے چلے گئے۔اسلئے سارا ہیکل اوپر میں چو ڑا تھا۔ اوپری منزل کا راستہ بیچ کی منزل سے تھا۔

میں نے یہ بھی دیکھا کہ ہیکل کی چارو ں جانب اونچا چبوترہ تھا۔ پہلو کے کمرے اس بنیاد پررکھے گئے تھے اس کی ناپ چھ ہا تھ کے پو رے چھڑ کا تھا۔ پہلو کے کمرو ں کی بیرونی دیوار پانچ ہا تھ مو ٹی تھی۔ پہلو ؤں کے کمروں کے درمیان ایک کھلا حصّہ تھا۔ 10 اور کا ہنوں کے کمرے جو کہ بیس ہا تھ چو ڑے تھے ہیکل کی چاروں جانب تھے۔ 11 پہلو کے کمرے کے دروازے چبوترے پر کھلتے تھے۔ ایک دروازے کا رُخ شمال کی جانب تھا اور دوسرے کا جنوب کی جانب۔ چبوترہ پانچ ہا تھ چو ڑا تھا۔

12 مغربی جانب ہیکل کے آنگن کے سامنے کی عمارت ستّر ہا تھ چو ڑی تھی۔ عمارت کی دیوار چاروں جانب پانچ ہا تھ مو ٹی تھی۔ یہ نوّے ہا تھ لمبی تھی۔ 13 تب اس شخص نے ہیکل کو نا پا۔ ہیکل سو ہا تھ لمبا تھا۔ عمارت اور اس کی دیوار کے علاوہ آنگن بھی سو ہا تھ لمبا تھا۔ 14 ہیکل کا مشرقی پہلو سو ہا تھ لمبا تھا۔

15 اس نے پابندی شدہ مقام کے سامنے ایک عمارت کی لمبا ئی نا پی جو کہ ہیکل کے پیچھے تھی۔ یہ ایک دیوار سے دوسری دیوار تک ایک سو ہا تھ تھی۔

سب سے مقدس مقام، مقدس مقام اور بر آمدہ جس کا رُخ اندرونی آنگن کی طرف تھا، 16 اسکی دیواریں عمارتی لکڑیوں سے مڑھی گئی تھیں۔ تمام کھڑ کیو ں اور دروازو ں کو عمارتی لکڑیوں سے تربیت دیئے گئے تھے۔ ہیکل داخلہ دروازہ سے لے کر صحن سے کھڑکیوں تک داخلہ راستہ کی دیوار کے 17 اوپر تک لکڑی سے مڑھا ہوا تھا۔ ہیکل کے اندرونی کمروں اور باہر تک،ساری لکڑی کی چو کھٹوں سے مڑھی گئی تھیں۔

ہیکل کے اندرونی کمرے اور بیرونی کمرے کی سبھی دیواروں پر، 18 کروبی فرشتے اور کھجو ر کے درختوں کی نقاشی کی گئی تھی۔ کروبی فرشتے کے بیچ ایک کھجور کا درخت تھا ہر ایک کروبی فرشتوں کے دو چہرے تھے۔ 19 ایک چہرہ انسان کا تھا جو ایک اور کھجور کے پیڑ کو دیکھ رہا تھا۔ دوسرا چہرہ شیر کا تھا جو ایک دوسری جانب کھجور کے پیڑ کو دیکھتا تھا۔ وہ ہیکل کی چاروں جانب کندہ کئے گئے تھے۔ 20 مقدس جگہ کے دروازے کی زمین سے اوپر تک کروبی فرشتوں کی نقاشی کی گئی تھی اور دیواروں پر کھجور کے درخت کی نقاشی کی گئی تھی۔

21 مقدس جگہ کے بیچ کے کمرے کے ستون مربع نما تھے۔ مقدس جگہ کے سامنے کے ستون بھی اسی طرح کے تھے۔ 22 قربان گا ہ لکڑی کا تیار کر دہ تھی۔ یہ تین ہا تھ اونچی اور دو ہا تھ لمبی تھی۔اس کے کونے اور اس کی کرسی اور اس کی دیواریں لکڑی کی تھی۔ا س شخص نے مجھ سے کہا، “یہ میز ہے جو خداوند کی خدمت کے کام کے لئے ہے۔ ”

23 مقدس جگہ اور مقدس ترین جگہ میں دو دو کمرے تھے۔ 24 ایک دروازہ دو چھو ٹے ٹکڑو ں سے بنا تھا۔ دو لٹکتا ہوا پلّا ایک دروازے کے لئے اور دوسرا دو دو سرے کیلئے۔ 25 مقدس جگہ کے دروازو ں پر کروبی فرشتے اور کھجور کے درخت کی نقاشی تھی۔ وہ نقاشی ویسی ہی تھی جیسے دوسرے دروازو ں پر نقاشی کی گئی تھی برآمدہ کے سامنے او پر لکڑی کی چھت تھی۔ 26 کمرے کی دونو ں جانب کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کھجور کے درخت کی نقاشی تھی۔ مقدس جگہ کے کمروں کے سبھی پہلو ؤں کو اور چھتوں کو اسی طرح سے آراستہ کیا گیا تھا۔